ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے علاقے سیڑے کنڈاؤ میں مبینہ طور پر مارٹر گولہ گرنے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مارٹر گولہ نیاز بادشاہ نامی شخص کے گھر پر گرا، جس کے باعث ان کے دو بیٹے، ایک بھتیجا اور ایک پوتا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیے: کیا پشاور کو دوسری رنگ روڈ کی ضرورت ہے؟ حکومت نے منصوبہ پیش کر دیا
ہسپتال ذرائع کے مطابق میشتی میلہ اورکزئی ہسپتال میں تین لاشیں اور ایک زخمی کو منتقل کیا گیا تھا، جبکہ زخمی ہونے والے 16 سالہ نوجوان مطیع اللہ کو مزید طبی امداد کے لیے کوہاٹ ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی تدفین کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
