پشاور میں نامعلوم مسلح افراد نے معروف یورولوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر اصف ملک پر فائرنگ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا، جب حملہ آوروں نے انہیں ان کے گھر کے قریب گاڑی میں نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا؟
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ سرکولر روڈ ٹاؤن کی حدود میں پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اصف ملک کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ وہ پشاور جنرل ہسپتال حیات آباد کے چیئرمین بھی ہیں۔
