خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان پر جان لیوا حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے پِشتخرہ میں کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت حارث اور موسیٰ خان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان منصوبہ بندی کے تحت سابق ڈپٹی سپکیر محمود جان اور انکے کزن کو نشانہ بنانے جا رہے تھے۔ پولیس نے دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: معروف یورولوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر اصف ملک پر قاتلانہ حملہ
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کا تعلق عیسیٰ خیل کے علاقے سے ہے اور ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ محمود جان اور عیسیٰ خیل قوم کے درمیان جائیداد کا تنازع بھی چل رہا ہے، جبکہ محمود جان پر مخالفین کے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات بھی درج ہیں۔ اس سے قبل انہیں 2023 میں اسی نوعیت کے ایک مقدمے میں گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔
