خیبرپختونخوا میں آج سے 04 اپریل تک موسلا دھار بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی بڑھنے اور فلیش فلڈ کا خطرہ ہے، جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ممکن ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تیز ہوائیں، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کمزور ڈھانچوں جیسے بجلی کے کھمبے، بل بورڈز اور سولر پینلز کے ساتھ ساتھ کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: عوام پر نیا بوجھ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے
شہریوں اور سیاحوں سے کہا گیا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کے روز خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو، کوہاٹ، کرک، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان، ٹانک، ڈی آئی خان، چترال، دیر، باجوڑ، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، کولائی پالس، تورغر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، مہمند، پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ میں اکثر مقامات پر تیز ہوائیں، بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کے امکانات ہیں۔ بعض مقامات پر ژالہ باری اور شدید بارش بھی ہو سکتی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہا، تاہم ڈی آئی خان، بنوں، کرم، خیبر، پشاور، مہمند اور چترال میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور بارش ہوئی۔
