سونے کی قیمت میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق نئی قیمت 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 915 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کا بھاؤ 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے ہوگیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم قیمتوں میں بڑے اضافے پر ٹرانسپورٹرز کا ردعمل، کرائے بڑھانے کا اعلان
 

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد آج ایک بار پھر مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔

 

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ملکی معاشی عوامل اس اضافے کی بڑی وجہ ہیں۔