ذرائع کے مطابق، جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں اور انہیں وفاقی و صوبائی حکومتوں میں شمولیت کی دعوت دی۔

 

ن لیگ کے ایک سینئر رہنما نے مولانا سے ملاقات میں کہا کہ "پی ٹی آئی آپ کے ساتھ نہیں چل پا رہی، بہتر ہے کہ آپ ہمارے ساتھ آئیں۔

 

" بلوچستان میں ن لیگ جے یو آئی کے ساتھ حکومت بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی نے سندھ اور گلگت بلتستان میں بھی مشترکہ حکومت کی پیشکش کی ہے۔

 

جے یو آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تمام تجاویز پر حتمی فیصلہ پارٹی کی مجلسِ شوریٰ میں کیا جائے گا، جس کے بعد مستقبل کا سیاسی لائحہ عمل واضح ہوگا۔