خیبر پختونخوا اسمبلی نے موٹر وہیکل رجسٹریشن ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا، جس کے تحت عوام کو موٹر سائیکل اور رکشہ کی رجسٹریشن فیس میں ایک ماہ کے لیے ریلیف دیا جائے گا۔

 

حکومتی رکن داود شاہ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق پرائیویٹ ممبر بل اسمبلی میں پیش کیا۔

 

 ترمیمی قانون کے تحت موٹر سائیکل کی 500 روپے اور رکشہ کی 800 روپے ٹرانسفر فیس معاف کر دی گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: "ہم جنگ سے نہیں، غربت سے مر جائیں گے"

 

اس کے علاوہ، بل میں نمبر پلیٹ اور اسمارٹ کارڈ کی فیس بھی ختم کرنے کی شق شامل کی گئی ہے۔ 

 

موٹر سائیکل کی 2300 روپے پی آر ایم فیس اور رکشہ رجسٹریشن کے لیے مقررہ 2600 روپے کی فیس بھی اب وصول نہیں کی جائے گی۔

 

ترمیمی بل کے مطابق محکمہ ایکسائز کو ہدایت دی گئی ہے کہ نئی فیسوں کے شیڈول پر فوری عمل کیا جائے تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

 

نئی ترامیم کے بعد موٹر سائیکل اور رکشہ کی رجسٹریشن کا عمل سستا ہو گیا ہے اور ایک ماہ کے لیے تمام متعلقہ فیسوں پر استثنیٰ دیا گیا ہے، جس سے عوام کو مالی بوجھ میں کمی آئے گی۔