خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت کے تھانہ شہباز خیل کی پولیس موبائل گاڑی پر شہباز خیل اڈہ کے قریب موٹر سائیکل میں نصب آئ ڈی بلاسٹ کیا گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی اور چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: اٹلی کے ساحل پر کشتی حادثہ: 86 افراد جاں بحق، جمرود کے تین نوجوان بھی شامل
پولیس کے مطابق دھماکے میں ایس آئی جمال الدین، ڈرائیور میر حسن اور ایک دیگر پولیس اہلکار کے علاوہ ایک سویلین راہ گیر بھی زخمی ہوا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئی ہے اور ابتدائی تحقیقات جاری ہیں۔
