آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 944 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 8 ہزار 403 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور: ارمڑ پایاں سے ملنے والی لاشوں کی تحقیقات میں ابتدائی حقائق سامنے آگئے
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 540 ڈالر کا ہو گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ چاندی 94 روپے مہنگی ہونے کے بعد 8 ہزار 153 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
