مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ ہفتے کے روز کمی کے بعد آج فی تولہ سونا 1700 روپے مہنگا ہو گیا۔

 

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونا 1457 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 67 ہزار 314 روپے کا ہو گیا۔

 

یہ بھی پڑھیے: آج سونے کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

 

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 54 روپے مہنگی ہونے کے بعد 6 ہزار 291 روپے کی ہو گئی۔

 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 17 ڈالر بڑھ کر 4060 ڈالر تک پہنچ گیا۔

 

واضح رہے کہ ہفتے کے روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 3700 روپے کم ہوئی تھی، تاہم ایک ہی روز بعد قیمت میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ ایسے حالات میں سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں، جس سے اس کی طلب اور قیمت دونوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔