پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے افغانستان میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبہ کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق افغانستان سے میڈیکل کی ڈگری حاصل کرنے والے پاکستانی طلبہ ملک میں بطور ڈاکٹر رجسٹریشن نہیں کرا سکیں گے اور نہ ہی انہیں پاکستان میں طب کی پریکٹس کی اجازت ملے گی۔
یہ بھی پڑھیے: افغان نومولود بچے کو علاج کے لیے پاکستان میں داخلے کی خصوصی اجازت
کونسل کا کہنا ہے کہ افغانستان کے میڈیکل ادارے ایجوکیشن کمیشن آف فارن میڈیکل گریجویٹس (ای سی ایف ایم جی) کی تسلیم شدہ فہرست میں شامل نہیں ہیں، اس لیے وہاں سے فارغ التحصیل طلبہ پاکستان کے نیشنل رجسٹریشن امتحان میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔
پی ایم ڈی سی نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ افغانستان کے اداروں میں داخلہ لینے سے پہلے ای سی ایف ایم جی کی منظوری ضرور چیک کریں۔
