کرک کے علاقے کوہاٹ باؤنڈری پر رنگین آباد کے مقام پر عدالت پیشی کے لیے لے جانے والی پولیس گاڑی پر فائرنگ کر دی گئی۔ واقعے کے نتیجے میں دو قیدی جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

 

یہ بھی پڑھیں:  دیر بالا: پانچ لاکھ روپے میں مبینہ طور پر فروخت کی گئی کمسن بچی برآمد، تین افراد گرفتار

 

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بانڈہ داؤد شاہ منتقل کر دی گئیں۔ جاں بحق قیدیوں کی شناخت زوہیب خان اور نظران اللہ کے نام سے ہوئی، اور دونوں کا تعلق سرکی لواغر سے بتایا گیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔